کراچی میں ڈاکو راج، انٹرنیشنل باکسر بھی لٹ گئے

 


کراچی میں ڈاکو راج، انٹرنیشنل باکسر بھی لٹ گئے

کراچی میں اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے بعد  انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر نادر بلوچ کو ڈاکوؤں نےگھر کی دہلیز پر لوٹ لیا۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں باکسر نادر بلوچ جب اے ٹی ایم سے پیسے نکال کر گھر پہنچے تو موٹر سائیکل سوار ملزمان ان کا تعاقب کرتے ہوئے گھر کی دہلیز پر پہنچے اورنقدی لوٹنے کے بعد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

باکسر نادر بلوچ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے صرف بینک سے نکلوائی گئی رقم کا مطالبہ کیا موبائل اور والٹ دینے لگا تو منع کردیا۔

انٹرنیشنل باکسر نادر بلوچ نے  ڈکیتی کا مقدمہ مومن آباد تھانے میں درج کروادیا ہے۔

جانئے حقیقی خوشی کا رازکیا ہے؟

واضح رہے کہ کراچی میں روزانہ درجنوں شہریوں کوان کے موبائل و نقدی سے محروم کردیا جاتاہےاور مزاحمت کرنے پر شہریوں کوگولیاں مار دی جاتی ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی