پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں کمی

 

پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں کمی

پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں کمی

نجی اخبار کے مطابق پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کرنے کے بعد بین الاقوامی روٹس پر بھی کرایوں میں کمی کردی ہے۔

پی آئی کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پرکرایوں میں 8 فیصد جبکہ خلیجی ممالک کے روٹس پرکرایوں میں 15 فیصد کمی کی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب کے روٹ پر بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی