سری لنکا نے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی

 سری لنکا نے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی

 

سری لنکا نے ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ملک میں جاری حالیہ سیاسی اور معاشی بحران کے پیش نظر ایشیاءکپ 2022 کی میزبانی سے معذرت کر لی ہے۔سری لنکن کرکٹ  بورڈنے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی بتا دیا ہے کہ ہم ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی (ایشین کرکٹ کونسل)کو اپنے مؤقف کے بارے میں آگاہ کیا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کرانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا، ایشیا کپ کا ایونٹ  بھارت سمیت کسی اور ملک میں بھی ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی