پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرلی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر قربانی دی جسکا پورا پھل بھی انہیں ملنا چاہئے۔ اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو ان شاءاللہ عوام کی زندگیوں میں مزید آسانیاں لائیں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی