ملک میں بجلی کے بحران میں کمی

 

ملک میں بجلی کے بحران میں کمی

ملک میں بجلی کے بحران میں کمی

این ٹی ڈی سی ذرائع کی رپورٹ کےمطابق موسمی تبدیلی اور بجلی کی پیداوار بڑھنے سے بحران میں بہتری آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی پیداوار 24  ہزار میگاواٹ ہے اور بجلی کی طلب کم ہوکر 27500 میگاواٹ پر آگئی ہے جب کہ شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع نے کہا ہےکہ چھوٹے بڑے شہروں میں نارمل فیڈرزپرلوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے اور صرف ہائی لاسزفیڈرزپرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب اورپیدوار4400 میگاواٹ ہے اور طلب زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے فی الحال لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کی ضرورت نہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی