عیدقرباں پر کپڑوں سے خون کے داغ کیسے دھوئیں؟

کپڑوں سے خون کے داغ کیسے دھوئیں
فوٹو: اسماعیل بلاگر


 عیدقرباں پر کپڑوں سے خون کے داغ کیسے دھوئیں؟

کیا آپ عید قربان پر کپڑوں پر خون کے دھبے  لگ جانے کی وجہ سے پریشان ہیں؟

پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج ہم آپ کو چند ایسے طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے ناصرف تازے خون کا داغ بلکہ جما ہوا خون بھی آسانی سے صاف ہوجائے گا اور کپڑوں کی چمک بھی برقرار رہے گی۔

خون کے داغ ختم کرنے کے چند آسان طریقے:

  • خون اگر تازہ ہے توپھر تو وہ آسانی سے دھویا جا سکتاہے کپڑے کو فوراً ٹھنڈے پانی کے نیچے رکھیں اور صابن سے اس داغ کو رگڑیں جلد خون صاف ہوجائے گا۔
  • خون کا دھبا اگر کچھ دن پرانا ہے تو ایک بالٹی میں پانی لیں اور اس میں ایک چمچ سرف اور ایک کھانے کا چمچ امونیا (کسی بھی کیمیکل کی دکان پر باسانی دستیاب ہوتاہے) شامل کریں، اب اس میں خون کے دھبے والاکپڑا بھگو دیں اور چند گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد دھو لیں، خون کا دھبا صاف ہوجائے گا۔
  • تیسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا ایک چمچ لیں اسے بیکنگ سوڈے کے ساتھ مکس کریں اور اتنی ہی مقدار میں سرف شامل کرلیں۔پھر اس محلول کے ساتھ کپڑا دھو لیں، اس سے ناصرف خون کے داغ بلکہ اس سے دوسرے ضدی داغ بھی بالکل ختم ہوجائیں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی