شادی کی پہلی رات ہی دلہا نے دلہن کو مار ڈالا

 

شادی کی پہلی رات ہی دلہا نے دلہن کو مار ڈالا

شادی کی پہلی رات ہی دلہا نے دلہن کو مار ڈالا

رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خوشاب کے علاقے مٹھہ ٹوانہ کے محلہ چاہلانوالہ میں پیش آیا جہاں شادی کی پہلی رات ہی دلہا نے دلہن کوقتل کردیا۔  تاہم آخری اطلاع تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

اطلاع موصول ہونےپر پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر جس کا نام فرحت حیات ہے کو حراست میں  لے کر شواہد محفوظ کر لئے۔

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ڈی پی او خوشاب اسد اعجاز نے وقوعہ کی تحقیقات کرنےکے لئے ڈی ایس پی مٹھہ نوانہ کی زیرنگرانی ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے جوواقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی