پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے کئی خطرات لاحق ہو گئے

 

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے کئی خطرات لاحق

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے کئی خطرات لاحق ہوگئے

پاکستان میں خلاف توقع موسمیاتی تبدیلیوں نے انسانی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، موسم بہار میں ہی گرمی انتہا پر پہنچی اور مارچ میں ہیٹ ویو شروع ہوگئی۔

 ماحولیاتی ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جلد ان تبدیلیوں سے نہ نمٹا گیا تو پاکستان کو واٹراور فوڈ سکیورٹی کا خطرہ لاحق ہو سکتاہے۔

ماہرین کے مطابق اسی تسلسل سے یہ موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوتی رہیں تو جانداروں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

دنیا کے ایسے ترقی یافتہ ممالک جو موسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک کے لیے گرین ٹرانزیشن کرچکے ہیں ان ممالک میں سرفہرست ڈنمارک ہے اور وہ پاکستان سے اشتراک کے لیے کوشاں ہے۔

ڈنمارک نے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے انفرادی اور قومی سطح پر سخت قانون سازی کی ہے، اس پر عملدرآمد کرایا اور اب گرین ٹرانزیشن کی طرف گامزن ہے۔

ô    گاڑیوں کی غیرقانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ڈنمارک کے ماحولیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب  ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بدلتے ہوئے موسم سے موافقت اختیار نہ کی تو پاکستان غذائی اور پانی کی قلت کا شکار ہوسکتا ہے، اس کو روکنے  کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات عمل میں لانا ناگزیر ہو چکے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی