گاڑیوں کی غیرقانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

 

گاڑیوں کی غیرقانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

گاڑیوں کی غیرقانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

تفصیلات کے مطابق  آئی جی سندھ نے گاڑیوں پر غیر قانونی اور مختلف رنگوں کی نمبر پلیٹس اور  پولیس لائٹس کے خلاف صوبائی سطح پر مہم شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کی شاہراہوں اور ہائی ویز  پر دوڑتی نجی ملکیت کی گاڑیوں پر  نصب بلیو، گرین نمبر  پلیٹس اور  پولیس لائٹس کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے، پرائیویٹ گاڑیوں پر بلیو/گرین نمبر  پلیٹس کا استعمال غیر قانونی ہے اور یہ عمل قانون سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ اس قسم کے رجحان کو روکنے اور اس کی حوصلہ شکنی کے لیے ایف آئی آرز کے اندراج سمیت تمام تر ضروری قانونی کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔

ô    بندروں نے بچے کو چھت سے نیچے پھینک کر ہلاک کردیا

غلام نبی میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے بھر کے  تمام ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ٹریفک پولیس کو چاہئے کہ وہ غیر قانونی بلیو گرین نمبر پلیٹس اور  پولیس لائٹس کے خلاف فی الفور ایک ٹھوس اور مربوط مہم شروع کریں اور کارروائیوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پولیس افسران جو کسی غیر قانونی عمل میں ملوث یا مرتکب ٹھہرائے جائیں ان کے خلاف تادیبی کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے، مذکورہ مہم اگلے تین ماہ تک جاری رہے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی