ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 240 روپے تک پہنچ گیا

 ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 240 روپے تک پہنچ گیا

 

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، 240 روپے تک پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر آئے روز نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر کی قمیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اب تک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 48 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایک امریکی ڈالر کی قیمت 238 روپے 48 پیسے تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر 236 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی