زمبابوے: سونے کا سکہ کرنسی کے طور پر متعارف

 

سونے کا سکہ کرنسی کے طور پر متعارف

زمبابوے: سونے کا سکہ کرنسی کے طور پر متعارف

تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کرنسی کے طور پر سونے کا سکہ متعارف کروایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، زمبابوے کے مرکزی بنک کی جانب سے منگل کے روز سونے کے سکے کو مارکیٹ میں متعارف کروا گیا ہے۔

زمبابوے میں سالانہ مہنگائی کی شرح 190 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے رواں ماہ مرکزی بنک نے شرح سود میں 200 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ ریٹ پر ہر سونے کے سکے کی قیمت ایک اونس سونے کے علاوہ پیداواری لاگت کی 5 فیصد ہوگی۔ ایک اونس کی قیمت تقریبا 1,824 امریکی ڈالر ہے۔

زمبابوے کے مرکزی بینک  کے حکام کے مطابق مارکیٹ اور دکانوں میں سکے کے استعمال کو ممکن بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی۔ جاری کیے گئے سکے کو موسی-او-تونیا کے نام سے پکارا جائے گا، جس کا مطلب ہے - دھواں جو گرجتا ہے - اور اس پرآبشار کا نشان زمبابوے اور زامبیا کی سرحد پر وکٹوریہ آبشار کا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی