150 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے دکانداروں کو ٹیکس چھوٹ

 

150 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے دکانداروں کو ٹیکس چھوٹ

150 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے دکانداروں کو ٹیکس چھوٹ

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں کے ساتھ بیٹھ کربات چیت کرلوں گا، عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا، اُن کی حکومت نے ٤ سال میں تاریخ کا سب سے زیادہ 20ہزارارب قرضہ لیا جبکہ سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کےباعث تجارتی خسارہ بھی بڑھا، عمران خان کی حکومت میں ٹیکس کلیکشن میں کمی ہوئی، ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس نہج پرپہنچا ہے، ہماری کوشش ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک سال میں سرپلس کردیں۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا، اور بہت جلد روپے سے پریشر ختم ہو جائے گا پھر تمام چیزیں آسان ہو جائیں گی،  ہم درآمدات پرعائد کی گئی پابندیاں مرحلہ وارختم کریں گے، جولائی کے مہینے میں درآمدات  کم ہیں، لہذا اس کی ادائیگیاں بھی کم ہوں گی، رواں ماہ 5 ملین ڈالرکی درآمدات ہوئیں،  جون میں 3.8 بلین کی پٹرولیم مصنوعات خریدی گئیں، درآمدات میں کمی ایک خوش آئند بات ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا الیکشن کمیشن سے اپیل ہے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے،  عمران خان نے ملک کے تمام شعبوں کوتباہ کیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی