آئی ایم ایف نے سری لنکا کو قرض دینے سے انکار کر دیا

 

آئی ایم ایف نے سری لنکا کو قرض دینے سے انکار کر دیا

آئی ایم ایف نے سری لنکا کو قرض دینے سے انکار کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے سری لنکا کو نیا قرض دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سخت اور ناگزیر اصلاحات نہیں کر لیتے تب تک مالی امداد ممکن نہیں ہے۔

آئی ایم ایف نے شدید  مالی بحران کے شکار سری نکا کو نئے قرض کی فراہمی کو اصلاحات سے مشروط کر دیا کہ ان اصلاحات میں کافی وقت لگے گا۔ جب کہ کئی ماہ سے مہنگائی اور خوراک و ایندھن کی شدید قلت کے باعث سریلنکا کے حالات مخدوش ہوتے جا رہے ہیں۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم سری لنکا میں بحران کی کیفیت پر فکرمند ہیں لیکن ایک مناسب میکرو اکنامک پالیسی فریم ورک بننے سے قبل نئی مالی امداد کی فراہمی ناممکن ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اصلاحات کے بجائے سری لنکا اس وقت قرض میں سے 16 کروڑ ڈالر ادویات، گیس اور دیگر ضروری اشیا پر خرچ کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا 51 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض ادا کرنے کی طاقت نہ ہونے کے باعث اپریل میں دیوالیہ ہوگیا تھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی