بھارت میں منکی پاکس وائرس سے پہلی ہلاکت

 بھارت میں منکی پاکس وائرس سے پہلی ہلاکت


 

بھارت میں منکی پاکس وائرس سے پہلی ہلاکت

تفصیلات کے مطابق بھارت میں منکی پاکس سے ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی ریاست کیرالہ میں ہفتے کو منکی پاکس وائرس میں مبتلا ایک شخص کا انتقال ہوا۔

حکام کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص 22 جولائی کو متحدہ عرب امارات سے کیرالہ پہنچا تھا، جسے بخار کی علامات پر 26 جولائی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ لائف سپورٹ پر تھا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کا یو اے ای میں بھارت روانگی سے قبل 21 جولائی کو ٹیسٹ ہوا تھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی