ایشیا کپ 2022 یو اے ای منتقل،ایشین کرکٹ کونسل کا باضابطہ اعلان

 

ایشیا کپ 2022 یو اے ای منتقل،ایشین کرکٹ کونسل کا باضابطہ اعلان

ایشیا کپ 2022 یو اے ای منتقل،ایشین کرکٹ کونسل کا باضابطہ اعلان

اے سی سی کے اعلان کے بعد ایشیا کپ سری لنکا میں کھیلے جانے کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے باعث ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی کرنے سے معذرت کی تھی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے ایشین کرکٹ کونسل کے اعلان سے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ رواں سال شیڈول ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

اے سی سی کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی، جس کے بعد متفقہ طور پر وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر سری لنکا کرکٹ بورڈ شامی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر منعقد ہوگا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی