امریکا: گھر میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جانبحق

امریکا: گھر میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جانبحق

 

امریکا: گھر میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جانبحق

تفصیلات کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی ریاست پنسلوینیا کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 7 فراد جانبحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گھر میں اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق  ایک ہی خاندان سے ہے اور وفات پانے والے بچوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کو واقعے کی اطلاع متاثرہ فیملی کے پڑوسی نے دی جس پر عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی