کروشیا میں زائرین کی بس کو حادثہ، 12 افراد ہلاک

 

کروشیا میں زائرین کی بس کو حادثہ، 12 افراد ہلاک

کروشیا میں زائرین کی بس کو حادثہ، 12 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق یورپی ملک کروشیا میں مسیحی زائرین سے بھری بس کو حادثہ  پیش آیا ہے جس میں 12 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کروشیا میں زائرین سے بھری بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور  32 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے 19 کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق سینٹ جوزف کیتھولک گروپ کی جانب سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے جانے والے زائرین میں مختلف ممالک کے افراد سمیت 3 پادری اور 6 نن بھی شامل تھیں۔

 کروشیا انتظامیہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پولینڈ سے بھی دو تفتیشی افسر حادثے کی تحقیقات کے لیے کروشیا روانہ ہوں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی