پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری

 

پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری

پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنےکی اصولی منظوری دی گئی۔ اس منظوری کے تحت پنجاب میں ماہانہ ایک ہزار کے بجائے 1500روپے دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اورگھی سستے داموں دستیاب ہوگا۔

احساس راشن رعایت پروگرام پرعملدر آمد یقینی بنانے کیلئے وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینےکی ہدایت کی گئی ہے جس کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔

اجلاس میں سماجی تحفظ کے تمام پروگراموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنےکی بھی ہدایت کی گئی۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی