تباہ کن سیلاب نے سندھ میں 100 کلومیٹر چوڑی جھیل بنادی،سیٹلائٹ تصویر ملاحظہ کریں

 

تباہ کن سیلاب نے سندھ میں 100 کلومیٹر چوڑی جھیل بنادی

تباہ کن سیلاب نے سندھ میں 100 کلومیٹر چوڑی جھیل بنادی،سیٹلائٹ تصویر ملاحظہ کریں

حالیہ بدترین سیلاب کے پانی نے صوبہ سندھ میں 100  کلومیٹر چوڑی جھیل بنادی ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے جھیل کی نمایاں سیٹلائیٹ تصاویر جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے 28 اگست کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی کے مناظر جاری کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ناسا کی نے اگست 2021 اور اگست 2022 کی دو تصاویر جاری کی ہیں جن میں سیلاب کے باعث ہونے والی تبدیلیوں کو واضح طور پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بارشوں اور سیلاب  کے باعث دریائے سندھ کے پانی نے 100 کلومیٹر تک کے زرعی علاقے کو مکمل جھیل میں بدل کر رکھ دیا ہے۔

تباہ کن سیلاب نے سندھ میں 100 کلومیٹر چوڑی جھیل بنادی


امریکی میڈیا کے مطابق اس سیٹیلائٹ امیج میں گہرا نیلا رنگ سیلابی جھیل کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اس سیٹیلائٹ تصویر میں شدید بارشوں، سیلاب سے سندھ کا بڑا حصہ  پانی میں غرق دیکھا جا سکتا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں موجود موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق یہ ملک کا بدترین مون سون سیزن ہے اور ابھی اس سیزن کے ختم ہونے میں تقریبا ایک مہینہ باقی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی