ایلون مسک کی دولت میں 2022 کے دوران کئی ارب ڈالرز کی کمی

 

ایلون مسک کی دولت میں 2022 کے دوران کئی ارب ڈالرز کی کمی

ایلون مسک کی دولت میں 2022 کے دوران کئی ارب ڈالرز کی کمی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کمپنی کے بانی ایلون مسک کی دولت میں 2022 کے 11 ماہ کے دوران 100 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارےبلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے نئے مالک کا شمار اب بھی 170 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین اشخاص میں  ہے۔

ویسے ایلون مسک اتنے امیر ہیں کہ 11 ماہ کے دوران 100 ارب ڈالرز سے محروم ہونے کے بعد بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

مگر ان کی دولت میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے۔ 21 نومبر کو ہی وہ 8.59 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے۔ ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں واضح کمی کے بعد 2 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایلون مسک ٹیسلا کے 15 فیصد شئیرز کے مالک ہیں تو شیئرز کی قدر میں کمی واقع ہونے کے بعد ان کی دولت بھی متاثر ہوئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اقتصادی کساد بازاری ٹیسلا کی گاڑیوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوگی اور اس کا اثر ایلون مسک کے اثاثوں پر بھی واقع ہوگا۔

سال 2021 کے نومبر میں ان کے اثاثے 340 ارب ڈالرز کی بلندترین سطح تک پہنچ گئے تھے اور اب ان کی دولت میں ایک سال کے دوران لگ بھگ 50 فیصد کمی آئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی