سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد کو بڑھادیا

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد کو بڑھادیا

 سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد کو بڑھادیا

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں رعایت دے دی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے عمرکی حد میں 15 سال کی رعایت دے دی گئی ہے جو یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2024 تک کی اسامیوں کیلئے ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق عمر کی حد میں رعایت پبلک سروس کمیشن کی پوسٹوں اور پولیس ڈیپارٹ کے لیے نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے عمرکی حد مقرر 18 سے 28 سال کے درمیان ہوتی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی