کھجور کے فوائد – Khajoor ke fayde

کھجور کے فوائد – Khajoor ke fayde


 کھجور کے فوائد – Khajoor ke fayde

کھجور بے پناہ فوائد کی حامل ہے۔ اس میں غذائیت سے بھرپور اجزاء فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، میگنیز، کاپر، وٹامن بی6، پروٹین، اور آئرن شامل ہوتے ہیں۔  کھجور صحت کو بہت زیادہ فوائد پہنچانے والا پھل ہے۔اسے ہم میں سے ہر ایک کو ضرور اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔

روزانہ صرف تین کھجوریں کھا لینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، ڈپریشن اور مایوسی سے نجات ملتی ہے، نظام ہاضمہ میں بہتری آتی ہے، جسمانی کمزوری ختم ہوجاتی ہے اور امراض قلب سے بھی انسان محفوظ رہتاہے۔

کھجورکے فائدے

اس کے علاوہ کھجور کو باقاعدگی کے ساتھ کھانے سےدرج ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں:

کینسر کے خطرے میں کمی

کھجورکو کھانے کی عادت نظام انہظام کو تحفظ فراہم کرتی ہے اورایسے بیکٹریا جن  کا آنتوں میں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے معدے میں انکی مقدارکو کم کرتی ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ کھجوروں کو کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان کے معدے میں فائدہ مند بیکٹریا کی نشوونما ہوتی ہے۔ یہ بیکٹریا آنتوں میں کینسر زدہ خلیات کو پھیلنے سے بچاتا ہے۔

خون کی کمی دور کرنے میں مددگار

کھجور آئرن کی سطح کو بڑھاتی ہے، جس سے خون کی کمی جلد دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم ذیابیطس کے مریضوں کو کھجور کے استعمال کے حوالے سے احتیاط برتنےکی ضرورت ہے۔

قبض سے نجات

طبی ماہرین کے مطابق ہر روز انسان کیلئے بیس سے تیس گرام تک فائبر حاصل کرنا بہت ضروری ہوتاہے، کھجوروں میں غذائی فائبر بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں اس لیے ان کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ طبی تحقیق کے مطابق خوراک میں غذائی فائبر کی مقدار بڑھانے سے آنتوں کی صحت میں بہتری آتی ہے اور قبض جیسی بیماری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

مردانہ طاقت میں اضافہ

کھجور کو سینکڑوں سالوں سے مردانہ طاقت میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید طبی تحقیقات کے مطابق کھجوریں جنسی صلاحیت کوکئی گنا بڑھا سکتی ہیں۔ اس لیے ایسے لوگ جوجنسی کمزوری کا شکار ہوں، انہیں باقاعدگی کے ساتھ کھجوروں کا استعمال کرنا چاہیئے۔

جوڑوں کے درد میں کمی

سردیوں کے موسم میں زیادہ تر افراد کو جوڑوں کے درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے لوگوں کوجوڑوں کے درد کے سےچھٹکارا پانے کے لیے کھجوروں کا استعمال کرنا چاہیئے۔ ایسے لوگ جنہیں ہر وقت جوڑوں کے درد کی شکایت رہتی ہے وہ بھی کھجور کے استعمال سے اس شکایت سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

دودھ اور کھجور کے فوائد

دودھ میں کھجور ڈال کر کھانے سے نہ صرف آپ کی صحت تندرست رہتی ہے بلکہ آپ کو اس کا ذائقہ بھی بہت پسند آئے گا۔ کھجور اور دودھ دونوں ملا کرکھانے سے جسم کو طاقت دیتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ معدے کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس سے رات کی نیند بہتر ہوتی ہےاور دماغی امراض سے چھٹکارا ملتاہے۔

دودھ کو ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ جب تھوڑا گرم ہو جائے تو اس میں 5 سے 6  عددکھجوریں ڈال دیں اوراس کو تھوڑی دیر پکنے دیں۔ اگر آپ چاہیں تو کھجوروں سے گٹھلی نکال بھی سکتے ہیں۔ دودھ کو اتنی دیر تک گیس پر رکھیں کہ کھجور کا سارا ذائقہ دودھ میں آجائے۔ اس کے بعد کھجور کھائیں اور دودھ کو ہلکا گرم کرکے پی لیں۔

بھیگی ہوئی کھجور کے فوائد

بھیگی ہوئی کھجورکے استعمال سے آپ اپنے وزن کو بڑھا سکتےہیں۔ اس کے لیے رات کو ایک گلاس پانی میں 4سے5 کھجوریں بھگوکررکھ دیں اور  صبح ہونے پر خالی پیٹ کھائیں۔ اس سے آپ کے ہیموگلوبن کی سطح بڑھے گی۔

 کچھ دنوں تک مسلسل بھیگی کھجور کھانے سے آپ کا وزن بھی بڑھنا شروع ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ اس میں کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے جسم میں توانائی کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

صبح کے وقت کھجور کھانے کے فوائد

صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے آپ کوسستی اور تھکاوٹ سے نجات مل جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صبح کے وقت کھجوروں کے استعمال  سے آپ کی جِلد نِکھرنے لگتی ہے اور ایکنی جیسے مسائل سے بھی چھٹکارا حاصل ہوتا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی