ملک میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رحجان میں اضافہ

 

ملک میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رحجان میں اضافہ

ملک میں کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے رحجان میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنوری میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر 33.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گيا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 87 ارب روپے کی خریداری کی جو کہ گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 33.5 فیصد زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی، دسمبر 2022 کے مقابلے میں جنوری 2023 میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پرکوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آيا۔ دسمبر 2022 میں بھی صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 87 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی