پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری

 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32 روپے فی لیٹر اضافے کے ذریعے مہنگائی کاایک اور بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جو کل جمعرات 16 فروری سے متوقع ہے۔

ذرا‏ئع کے مطابق ڈیزل پربھی پیٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لیٹراضافہ کیا جارہا ہے۔ اس طرح یہ مجموعی اضافہ 50 روپے فی لیٹرتک پہنچ جائیگا۔ اس  اضافےکی بنیادی وجہ ڈالر کی شرح مبادلہ میں بڑھتی ہوئی بے قابو قدر بتائی جارہی ہے جو تقریباً 272 روپے کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 12.8 فیصد اضافے کے بعد 281.87 روپے اور ڈیزل کی 12.8 فیصد اضافے کے ساتھ 262.8 روپے سے بڑھ کر 295.64 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

مٹی کا تیل 217.88 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 196.90روپے فی لیٹر ہوگی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ٹیکسوں کے حجم پر اخذ کی گئی ہیں۔ ڈیزل پرموجودہ لیوی 40 روپے فی لیٹر ہے جو 10 روپے اضافے کے ساتھ 50 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔

حکومت کاان اضافوں سے 850 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف ہے لیکن اس مد میں شارٹ فال کا تخمینہ 250 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت یکم تا 15فروری پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 35 روپے فی لیٹرکا غیر معمولی اضافہ کر چکی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی