رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

 

رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گ‏ئی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ بروز بدھ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔ اور 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ پر جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی