حکومت کی جانب سے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ

 

حکومت کی جانب سے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کم آمدن والے غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹرتک پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کم آمدن والے افراد کے لیے پیٹرولیم ریلیف پیکج کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غریب عوام کو 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج فراہم کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیٹرولیم سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے اور پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور متعلقہ ادارے اس ضمن میں جامع حکمت عملی مرتب کریں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہیں، پیٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا سبب بنے گی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی