علی امین گنڈا پوری کی ضمانت منظور کر لی گئی

 

علی امین گنڈا پوری کی ضمانت منظور کر لی گئی

علی امین گنڈا پوری کی ضمانت منظور کر لی گئی

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں علی امین گنڈا پوری کی ضمانت منظور کر لی۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے سنایا۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے تین، تین لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس میں تفتیشی افسر نے اپنا جواب ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت میں جمع کروا دیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فارنزک رپورٹ سے معلوم ہو جائے گا علی امین گنڈا پور کی آواز ہے یا نہیں، ملزم نے کہا جس فون پر بات ہوئی وہ گرفتاری کے وقت کسی نے ان سے لے لیا تھا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی