کراچی ائیرپورٹ سے جیب کترا رنگے ہاتھوں گرفتار

 

کراچی ائیرپورٹ سے جیب کترا رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی ائیرپورٹ سے جیب کترا رنگے ہاتھوں گرفتار

تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرکے ایک جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عبدالجبار اس سے پہلے بھی ائیرپورٹ پر مسافروں کی جیبیں کاٹنے میں ملوث رہا جبکہ اس سے پہلے ملزم پر کراچی ائیرپورٹ پر موبائل فون چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ایس ایف ٹیم سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی نگرانی کا کام کر رہی تھی، ملزم نے جیسے ہی مسافر کی جیب کترنے کی کوشش کی تو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے تفتیش کے بعد ملزم کو مزید کارروائی کیلیے ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی