حافظ آباد میں خاتون کا دوپٹہ کھینچنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

 

حافظ آباد میں خاتون کا دوپٹہ کھینچنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

حافظ آباد میں خاتون کا دوپٹہ کھینچنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کے لیے مذکورہ خاتون کا دوپٹہ کھینچا۔ جس کے بعد ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد نے وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلیے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرتا تھا۔

مذکورہ ٹک ٹاکر کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم اسامہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، تاہم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم گرفتاری کے بعد معافیاں طلب کرتا رہا۔

ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس ضمن میں مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی