ٹک ٹاک نے پیسے کمانے کا نیا آپشن پیش کردیا

 

ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کا طریقہ

ٹک ٹاک نے پیسے کمانے کا نیا آپشن پیش کردیا

ٹک ٹاک ایک ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جوانٹرنیٹ پر راکٹ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس سال بھی مقبولیت میں سب سے آگے ہے لیکن صارفین کے لحاظ سے نہیں بلکہ ویڈیو پر گزارے گئے کل وقت کے لحاظ سے اب بھی سرِ فہرست ہے۔

 واٹس ایپ گروپ ایڈمنز کو نیا اختیار دے دیاگیا

اس کے باوجود ممتاز ٹک ٹاکر ایک عرصے سے انتظامیہ سے خفا تھے اور ان کے خفا ہونے کی وجہ یہی تھی کہ ٹک ٹاک کی جانب سے باقاعدہ پیسے کمانے کا کوئی طریقہ نہیں دیا جارہا تھا بالآخر اب ٹک ٹاک نے پلس پروگرام کے ذریعے اس کا ازالہ کرنے کی سنجیدہ کوشش کی ہے۔ اور ایک پیسے کمانے کا ایک آپشن دیاجارہا ہےجس کا نام پلس پروگرام ہے۔

ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کا طریقہ

پلس پروگرام کے تحت تخلیق کاروں کی ویڈیوز میں اشتہارات شامل کیے جائیں گے جس سے صارفین اچھی رقم کماسکیں گے۔ اس کے علاوہ آمدنی کی شراکت کی واضح تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔

اس پروگرام کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اشتہاردینے والے ادارے لگ بھگ 12 اقسام میں تقسیم ویڈیوز میں سے ایک کا انتخاب کرسکیں گے کہ آیا کونسی ویڈیو ان کے صارفین، کسی کلچر اور خاص ناظرین کے لحاظ سے بہتر رہے گی لیکن اس میں بھی ویڈیو کی مقبولیت، صارفین کے ردِ عمل کو سرِفہرست رکھا گیا ہے۔ اس طرح مشہور ترین ٹک ٹاکرز کی شکایت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

 

پلس پروگرام کے تحت اشتہار دینے والے فیشن، گیمنگ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ویڈیوز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔ اس طرح ٹارگٹ ایڈور ٹائزنگ کو فروغ مل سکے گا یہ اشتہارات ’تصدیق شدہ یا ویریفائڈ کانٹینٹ‘ پر ہی دکھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر عوامل کو بھی مدِ نظر رکھا گیا ہے۔

 

تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے اس نئی پیشکش میں ویڈیو بنانے والوں کی بجائے مشتہرین کو زیادہ سہولت دی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ خود ٹک ٹاکر کی مالی آمدنی بھی بڑھ سکے گی۔ فی الحال ایک لاکھ فالوورز والے ٹک ٹاکر ہی اس پروگرام کے اہل ہوں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی