بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ طے

 

بابراعظم

بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ طے

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو نے کیا ہے۔  اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کولمبو نے معاہدہ کیا ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق بابر اعظم ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، تبریز شمسی کا بھی ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ طے ہوا ہے۔ براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں سری لنکا کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

سری لنکن اسپورٹس میڈیا کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن گیارہ جون کو ہوگی۔

لنکا پریمیئر لیگ کو 31جولائی سے 22 اگست تک شیڈول کیا گیاہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی