کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بچیوں کا باپ جاں بحق

 

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بچیوں کا باپ جاں بحق

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بچیوں کا باپ جاں بحق

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بچیوں کا باپ جانبحق ہو گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول عدیل علاقے میں برگر کا ٹھیلا لگاتا تھا، 24 سالہ عدیل ٹھیلا بند کر کے واپس آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اسے فائرنگ کرکےقتل کر دیا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ڈاکو گلی میں لوٹ مار کر رہے تھے، عدیل موقع پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر اسے روکا، ملزمان نے لوٹ مار کے بعد عدیل پر فائرنگ کی اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او بلوچ کالونی اسٹریٹ کرائم روکنے میں فیل ہو گئے ہیں، علاقے میں پولیس کا گشت نہیں ہوتا۔

ایس ایچ او بلوچ کالونی نے رابطہ کرنے پر کہا کہ میں چھٹیوں پر ہوں پتہ کرتا ہوں کیا معاملہ ہوا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی