کراچی: سمندری طوفان کے باعث طغیانی، سمندر نے کچرا ساحل پر پھینک دیا

 

سمنرری طوفان کے باعث ساحل پر کچرا

کراچی: سمندری طوفان کے باعث طغیانی، سمندر نے کچرا ساحل پر پھینک دیا

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بپرجوائے کے باعث کراچی، جیوانی اور کیٹی بندر کے ساحلوں پر کچرے کے ڈھیرلگ گئے۔ کوڑے میں لکڑی کے بڑے تختے، چپلیں، جوتے، بڑی تعداد میں پلاسٹک اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

سائیکلون بپرجوائے اور اونچی لہروں کی وجہ سے سمندر نے کچرا ساحل پر پھینک دیا جس کی وجہ سے ساحلوں پر گندگی اور تعفن زدہ ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

موسم میں تبدیلی، تیز ہوائیں چلنے اور چاند کی روشنی کی وجہ سے طوفانی لہریں پیدا ہوئیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی