گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں

 

گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں

گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں

تفیلات کے مطابق گیس قیمتوں میں آئندہ ماہ سے تقریبا 193 فیصد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے جبکہ قیمتیں بڑھانےکی سمری کل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ارسال کی جانے والی سمری میں گیس کا ٹیرف 193 فیصد تک بڑھانے اور گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصداور پروٹیکڈ صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں 950 روپے، غیربرآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں 1400 روپے، غیربرآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2600 روپے، ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 2050 روپے اور سی این جی کیلئے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوبڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کا ٹیرف 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جب کہ بجلی کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی