نان فائلرز کے بجلی، گیس کنکشن اور سم بند ہونے کا امکان

 

نان فائلرز کے بجلی، گیس کنکشن اور سم بند ہونے کا امکان

نان فائلرز کے بجلی، گیس کنکشن اور سم بند ہونے کا امکان

نان فائلرز شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ ذرائع کے مطابق 4 لاکھ نان فائلرز کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں نوٹسز بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

اخباری ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تقریباً 4 لاکھ نان فائلرز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور ارسال کیے جانے والےنوٹسز کا جواب نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نان فائلرز کے نوٹسز کا جواب نہ دینے اور فائلر نہ بننے کے بعد ان کے بجلی اور گیس کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے جبکہ ان کی موبائل فون سم بھی بلاک کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ نان فائلرز کےکنکشنز منقطع کرنے کے لیے ایف بی آر ڈسکوز کو آرڈر جاری کرے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی