بہاولنگر:ساتھی کے ساتھ مل کر پولیس اہلکارکی خاتون سے مبینہ زیادتی

 

زیادتی

بہاولنگر: ساتھی کے ساتھ مل کرپولیس اہلکارکی خاتون سے مبینہ زیادتی

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق ملزم  نصیرنے 25 فروری کو خاتون کو نوکری کاجھانسہ دے کر نامعلوم مقام پرلے جا کر مبینہ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ ملزم نےدھمکی دی کہ اگرکسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردےگا۔

زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے مطابق پولیس اہلکارنصیر اور وہ آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور  پولیس اہلکار کو  فوری طور پر معطل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ڈی پی اوبہاولنگرنصیب اللہ خان نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئےکہا ہےکہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورےکیے جائیں گے ۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی