لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری

 

Fee Wifi in Punjab

لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں فری وائی فائی پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی، اس پروجیکٹ کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر فری وائ فائی پوائنٹس نصب کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس  میں بتایا گیا کہ  لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا آغاز 2 ہفتے میں کر دیا جائے گا۔

مریم نواز کی جانب سے شہر میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ان مقامات میں تعلیمی اداروں، ایئر پورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور بس اسٹینڈز پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا جلدآغاز  ہو گا، مائیکرو سافٹ، اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے، اجلاس میں لاہور میں 21 منزلہ ارفع کریم ٹاور 2 بنانے کی بھی منظوری دی گئی ۔

وزیراعلی پنجاب کی جانب سے چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کے لیے مدعو کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دنیا کی بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی