بینظر انکم سپورٹ پروگرام، پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی رجسٹریشن شروع

بینظر انکم سپورٹ پروگرام، پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی رجسٹریشن شروع

 

بینظر انکم سپورٹ پروگرام، پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی رجسٹریشن شروع

حکومت کی جانب سےپنجاب بھرکی تمام جیلوں میں موجودقیدیوں کی بینظیر انکم سپورٹ میں رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ٹیموں نے جیلوں میں قیدیوں کی رجسٹریشن کا عمل باقاعدہ شروع بھی کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق60 ہزار سے کم آمدنی والے ملازمین کو بھی اس پروگرام میں رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے والے افراد جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی تمام اشیاء پر50 فیصد رعایت سے مستفید ہوسکیں گے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق اب تک ایک ہزار افراد کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے جن میں قیدی اور ملازمین بھی شامل ہیں۔ پنجاب کی جیلوں میں 50 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں،  مجموعی طور پر 10 ہزار کے قریب قیدیوں اور ملازمین کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیرنے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیموں کی جانب سے جیلوں میں رجسٹریشن کیلئے کیمپ لگا رہی ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی