یوٹیلٹی اسٹورز افطاری کے بعد رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

 

یوٹیلٹی اسٹورز کے اوقات

یوٹیلٹی اسٹورز افطاری کے بعد رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی رمضان پیکج کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے ہدایت کے طور پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک میں اسٹورز کے اوقات کار بڑھا دیےہیں۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کو افطاری کے بعد رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو یومیہ 500 روپے افطاری الاؤنس بھی دیاجائے گا۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت افطاری الاؤنس چاند رات تک فراہم کیا جائے گا۔ اس پر عملدرآمد کیلئےیوٹیلٹی اسٹورز نے زونل اور متعلقہ جنرل منیجرز کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی