مریم نواز کا بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کیلئے اقدامات کا حکم

 

مریم نواز کا بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کیلئے اقدامات کا حکم

مریم نواز کا بزرگ خواتین کو حج پر بھجوانے کیلئے اقدامات کا حکم

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الفطر کے موقع پر چمن، عافیت اور دارالفلاح کے دورے کیے اور بزرگ خواتین کو حکومتی اخراجات پرحج پر بھجوانے کے لیے اقدامات کا حکم دیا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز ’چمن‘ کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔ انہوں نےسب کو تحائف پیش کیے جبکہ بچوں کو کھلونے اور مٹھائیاں دیں اور مریض خاتون کو چوڑیاں بھی پہنائیں۔

مریم نواز نے اسپشل بچوں کے ساتھ مل کر عید کیک بھی کاٹا اورقائد میاں نواز شریف کی جانب سے بزرگوں کو سلام بھی پیش کیا۔

ایک بزرگ خاتون کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عید پر میرے اپنے تو نہ آئے، مریم بیٹی آگئی، مجھے بڑی خوشی ہے، بیٹیاں ملتی ہیں تو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی