پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم میں رجسٹریشن کا طریقہ کار

 

پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم میں رجسٹریشن کا طریقہ کار

پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم میں رجسٹریشن کا طریقہ کار

حکومت پنجاب نےطلباء کی آمدورفت کے اخراجات کو کم کرنے اور پائیدار سفر کو فروغ دینےکیلئے صوبے بھر کے طلباء کو 20 ہزار الیکٹرک بائیک اور 19 ہزار پیٹرول بائیک فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تعلیم تک رسائی میں رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

چیف منسٹر یوتھ انیشی ایٹو پروگرام کے تحت یہ پروجیکٹ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیمی مواقع کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی جانب سے شروع کیاگیا ہے۔ طلباء پر ادائیگی کابوجھ کم کرنے کی غرض سے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی پانچ ہزار سے کم ہوگی، رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی۔

یہ ا سکیم ابتدائی طور پر فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی اور لاہور میں شروع کی جائے گی۔

پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم

 

رجسٹریشن کا طریقہ کار:

اس پروگرام کے تحت بائیک حاصل کرنے کیلئے طلباء حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی ویب سائیٹ پر جاکر اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرسکتے ہیں۔

 

شفاف تقسیم کا طریقہ کار:

اس پروگرام کے تحت بائیکس کی تقسیم کا آغازمئی 2024 سے قرعہ اندازی کے ذریعہ کیا جائے گا۔تمام اہل امیدواروں کے لئے برابر مواقع کو یقینی بنایا جائےگا۔

آسان قسطوں میں ادائیگی:

موٹرسائیکل اسکیم کیلئےادائیگی کے طریقہ کا ر کو بہت ہی آسان رکھا گیا ہے، جس سے مالیاتی رکاوٹوں کا سامنا کرنے والے طلباء کے لئے وضع کیا گیا ہے۔

پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم

 

موٹر سائیکل اسکیم 2024 کے لئے رجسٹریشن کا عمل:

رجسٹریشن جلد ہی بینک آف پنجاب (بی او پی) کے ذریعہ شروع ہوجائے گی ، جس کی توقع ہے کہ مئی کے آخر تک بائک تقسیم کی جائیں گی۔ رجسٹریشن کے عمل کے دوران اہلیت کے معیار اور درست دستاویزات کو مدنظر رکھا جائےگا۔

 

موٹر سائیکل اسکیم کے لئے اہلیت کا معیار:

  1. اس موٹرسائیکل اسکیم کے لیے، طلباء کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے تسلیم شدہ ڈگری کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ لینا ضروری ہے۔
  2. طلباء کے پاس موٹر سائیکل لائسنس ہونا ضروری ہے۔

 

موٹر سائیکل اسکیم کے لئے قرعہ اندازی:

اس پروگرام کے تحت موٹر سائیکل کی تقسیم کے دوران تمام اہل امیدواروں کے لئے مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لئے مئی 2024 کو ایک شفاف قرعہ اندازی کی جائے گی۔

 

ای بائک اسکیم 2024 کے فوائد:

  • پنجاب حکمت کے اس اقدام سے طلباء کے لئے نقل و حمل میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔
  • پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال سے آزاد ہوکر کم وقت میں کالج اور یونیورسٹی پہنچنے کا عمل یقینی ہو جائے گا۔
  • سماجی و معاشی ترقی میں طلباء کیلئے مددگار ہوسکتا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی