عید کے کپڑوں کی سیلائی سے انکارپر4 افراد کا درزی پر حملہ

عید کے کپڑوں کی سیلائی سے انکارپر4 افراد کا درزی پر حملہ


عید کے کپڑوں کی سیلائی سے انکارپر4 افراد کا درزی پر حملہ

تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں کپڑوں کی سلائی کرنے سے انکار کرنے پرغریب درزی محمد آصف پر ملزمان نے لوہے کی راڈز سے حملہ کرکے اس کو زخمی کر دیا۔

درزی محمد آصف کو تشدد کا نشانہ بنانے والے چاروں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔  جبکہ زخمی درزی محمد آصف کو ٹی ایچ کیو اسپتال میلسی منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق درزی پر حملہ کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان کی شناخت مہران اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر 2 ملزمان کی تاحال شناخت نہیں کی جاسکی۔

درزی محمد آصف کا کہنا ہے کہ عیدپر کپڑوں کا رش ہوتا ہے جسکی وجہ سے کپڑوں کی سلائی کی بکنگ بند کی ہوئی ہے، رش کی وجہ سے ملزمان سے سلائی کے کپڑے لینے سے انکار کیا تو ملزمان مہران، یوسف اور دو نامعلوم افراد نے دھمکیاں دیں، گالم گلوچ کیا اور لوہے کے راڈز سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس حکام کا اس موقع پرکہنا تھاکہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرکے پابندسلاسل کیا جائے گا۔

درزی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دی ہیں اور ڈی پی او وہاڑی سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی