پنجاب پولیس کا ذہنی معذور نوجوان پر بدترین تشدد

 

پنجاب پولیس کا ذہنی معذور نوجوان پر بدترین تشدد

پنجاب پولیس کا ذہنی معذور نوجوان پر بدترین تشدد

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں ذہنی معذور نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سےاس کی حالت تشویش ناک ہوگئی۔

تشدد کا نشانہ بننے والےنوجوان کے گھر والوں نے الزام لگایا ہےکہ تھانہ سٹی میں سب انسپکٹر محمد عمر سمیت 5 اہلکاروں نے راڈ اور ڈنڈوں سے نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کانشانہ بنایا ہے۔

جب نوجوان کی حالت تشویش ناک ہوئی توپولیس نے ہمیں تھانے میں طلب کیا اور  ہمیں بھی مختلف مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکی دے کر تشدد کے واقعے پر خاموش رہنےکو کہا۔

نوجوان کےورثاء کے مطابق پولیس نے اس سے موبائل اور  پیسے بھی چھین لیے۔

دوسری طرف ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان نے اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئےسب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او نصیب اللہ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تشدد میں ملوث اہلکاروں  کو فوری گرفتار کیا جائےگا اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی