پروٹین سے بھرپور غذائیں

 

پروٹین سے بھرپور غذائیں

پروٹین سے بھرپور غذائیں

کیا آپ کسی بھی وجہ سے گوشت نہیں کھا سکتے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ آپ زمین سے اگنے والے کئی اجناس سے پروٹین کی ضروری مقدار بہت آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

پروٹین ہمارے جسم کی نشوونما اور اسے صحت مند رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے اس لیے ہمیں ان غذاؤں کے بارے میں جاننا چاہیے جن میں یہ غذائیت وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

پروٹین والی غذائیں

آج ہم آپ کوان اجناس کے بارے میں بتائیں گے جن میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ان غذاؤں کو گوشت کا نعم البدل بھی کہا جا سکتا ہے۔

دالیں

دالیں بھی پروٹین کے حصول کے لیے ایک بہترین ذیعہ ہیں اور ان میں آئرن اور دیگر ضروری غذائی اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں۔

دالوں کو پکانا بھی بہت آسان ہے، یہ سوپ، اسٹو اور برگر میں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں

 

لال لوبیا

لال لوبیے میں گلائسیمک انڈیکس کی شرح 30 سے بھی کم ہوتی ہے۔ پروٹین سے بھرپور یہ لوبیا شمالی انڈیا کے کھانوں میں زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس کی مشہور ڈِش راجما چاول ہے۔ راجما میں بھی آئرن، فاسفورس، وٹامن وغیرہ ہوتے ہیں۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں

 

چنے

کالے اور سفید رنگ کے چنوں میں پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہےاور انہیں مختلف طریقوں سے کھانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں

 

سویابین

سویابین میں بھی پروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے انہیں ابال کر یا بھون کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں

 

بیج اور گری دار میوے

مونگ پھلی، کاجو، چلغوزے اور بادام میں بھی پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، مونگ پھلی میں ایسا فیٹ (چربی) موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔

بادام  کے بہت سے فوائد ہیں یہ وٹامن Eحاصل کرنے کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہیں جو جلد اور آنکھوں کی صحت کے لیے بے حد اہم ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ تل، السی کے بیج، سورج مکھی یا خربوزے وغیرہ کے بیجوں میں موجود فیٹس خاص طور پر دماغی صحت کے لیے بہت فائدے مند اور ضروری ہوتے ہیں۔

 

بیج بچوں کے حافظے کو بہتر بنانے اور دورانِ تعلیم مختلف سرگرمیوں میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بیجوں میں موجود فیٹ ہمارے دل، گردوں اور جگر کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور عصابی نظام کو بھی ٹھیک رکھتا ہے۔


پروٹین سے بھرپور غذائیں

پالک

پالک پروٹین کا ایک قدرتی ذریعہ ہے اس میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اور اسے مختلف طریقوں سے کھانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں

 

چیری

تازہ چیری میں گلائسیمک انڈیکس کی شرح 30 سے بھی کم ہوتی ہے لہذا آپ اسے اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔

 چیری میں کیلوریز تو کم ہوتی ہیں لیکن ان میں وٹامن C، پوٹاشیم، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ ان سے جلد اور بال صحت مند ہوتے ہیں جبکہ بے خوابی سے بھی راحت ملتی ہے۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں

 

مالٹے

وٹامن سی سے بھرپور مالٹے بھی ایک ایسا پھل ہے جسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔ ان میں گلائسیمک انڈیکس کا سکور 40 کے قریب ہوتا ہے۔ مالٹو میں کیلوریز کم ہوتی ہیں لیکن اینٹی آکسیڈنٹس جن میں سکوربک ایسڈ اور بِیٹا کیروٹین شامل ہیں، وہ پائے جاتے ہیں۔ مالٹے کھانے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے اور بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں

 

سیب

پرانے سیبوں میں بھی گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے۔ سیب میں فروکٹوس، پولی فینولز اور اینتھوسیانن ہوتے ہیں۔ ان تمام چیزوں سے ذیابیطس ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ سیب کا باقاعدگی سے استعمال ہماری ہڈیوں، دانتوں، مسوڑوں اور ہاضمے کے لیے بے حدمفید ہے۔  سیب کھانے سے غیر صحت مند کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور دل کی دھڑکن میں بہتری آتی ہے۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں

 

انڈا:

انڈے پروٹین کا ایک اہم ذریعہ سمجھے جاتے ہیں، اس کے علاوہ اس میں وٹامنز اور قدرتی چکنائیاں پائی جاتی ہیں، جو جسم کے لیے بہت ضروری ہیں۔ لوگ اکثر اسے ناشتے میں کھانا پسند کرتے ہیں۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں

 

دودھ:

دودھ کو ایک مکمل غذا سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں ہر قسم کے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ یہ پروٹین کا بھی اچھا ذریعہ ہے۔ 100 گرام دودھ میں تقریباً 3.6 گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔ اس لیے روزانہ ایک گلاس دودھ ضرور پینا چاہیے۔

یونانی دہی

یونانی دہی میں وافر مقدار میں پروٹین موجود ہوتا ہےیہ پروبائیوٹک ہے اور پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسے دن میں کسی بھی وقت یا پھر اپنے پسندیدہ کھانوں کے ساتھ ملا کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی