گاڑیاں صاف نہ کرنے والے خبردار ہو جائيں اب جرمانہ اداکرنا ہوگا

 


گاڑیاں صاف نہ کرنے والے خبردار ہو جائيں اب جرمانہ اداکرنا ہوگا

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی بلدیہ نے گاڑیاں گندی رکھنے والوں کو خبردار کیا ہے۔

عرب میڈیا  رپورٹ کے مطابق ابوظہبی بلدیہ کی جانب سے ایک وارننگ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ اگر کوئی گاڑی عوامی مقامات پر طویل عرصے کے لئے کھڑی پائی گئی تو ضبط کرلی جائے گی اور مالک پر تین ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 اب واٹس ایپ استعمال کریں بغیر انٹرنیٹ کے

رپورٹ کے مطابق بلدیہ نے کہا ہے کہ گرد آلود گاڑیوں پر تین دن کے لیے وارننگ کا اسٹیکر لگایا جائے گا، اس دوران اگر گاڑی کی صفائی نہ کی گئی تو اسے اٹھا لیا جائے گا۔حکام کے مطابق اگرچہ گاڑی ضبط ہونے پر جرمانہ تین ہزار درہم ہے لیکن اگر مالک گاڑی کے ضبط ہونے کے تیس دنوں کے اندر اندر جرمانہ ادا کردیتا ہے تو اس سے پندرہ سو درہم جرمانہ لیا جائے گا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی