جشن آزادی پر گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا

جشن آزادی پر گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا


 جشن آزادی پر گوگل بھی پاکستان کے رنگ میں رنگ گیا

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نےہر سال کی طرح اس سال بھی چودہ اگست کی مناسبت سے پاکستان کا جشن آزادی عالمی دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے اپنے لوگو کو جسے کمپنی ڈوڈل کا نام دیتی ہے اسے تبدیل کردیا۔

گوگل نے اپنے لوگومیں میں صوبہ پنجاب کے شہر بہالپور شہر سے تقریباً 80 کلو میٹر دور صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کی تصویر دکھائی ہے۔

آج کے دن اگر آپ گوگل سرچ انجن میں جائیں گے تو آپ کے سامنے جو پیج کھلے گا اس پر آپ کو قلعہ ڈیراور کی تصویر نظرآئے گی۔عباسی خاندان کی ملکیت یہ قلعہ عرف عام میں قلعہ دراوڑ کی نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

 گاڑیاں صاف نہ کرنے والے خبردار ہوجائيں اب جرمانہ بھرنا ہوگا

اس تصویر پر کلک کرنے پر گوگل انٹرنیٹ پر موجود پاکستان کے یومِ آزادی سے متعلق زیادہ سرچ کی جانے والی تمام تر معلومات آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی