کراچی میں ساحل پرپھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین شپ خود ریت میں دھنس گئی

کراچی میں ساحل پرپھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین شپ خود ریت میں دھنس گئی


 کراچی میں ساحل پرپھنسے جہاز کو نکالنے والی کرین شپ خود ریت میں دھنس گئی

رات گئے کرین کو نکالنے کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہوسکی۔سمندرکی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے پھنسے ہوئے جہازکو نکالنے کیلئےکرین شپ کو جہاز کےقریب لایا گیالیکن یہ کرین شپ سمندرکی 4فٹ اونچی تندوتیز لہروں کا مقابلہ نہ کرسکی اور خود ریت میں پھنس گئی۔ جبکہ کرین کو بیلنس کرنے کے لئے باندھے گئےجوڑاور رسیاں بھی ہوا کے دباؤسےٹوٹ گئیں۔

گاڑیاں صاف نہ رکھنے والوں کیلئے بری خبر

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ آج کرین کو اونچی لہریں بننےکی صورت میں نکالنےکی کوشش کی جائے گی اور  جہاز کے کنڈوں پررسی اور زنجیریں باندھ کر  کھینچا جائےگا۔  لہذا اگر آج کوئی پیش رفت نہ ہوسکی تو مزید ایک ہفتہ انتظارکرنا ہوگا۔

 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی