بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گيا

 

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گيا

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گيا

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کےالزام میں گرفتار کیا گیا ہے، بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے  کروز شپ پر ہونے والی ایک پارٹی پر چھاپہ مارا تھا،جبکہ اس معاملے میں ابھی تک شاہ رخ خان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 واٹس ایپ ایک نیا زبردست فیچر متعارف

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے اور دو خواتین سمیت تقریباً آٹھ  افراد  کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیاہے اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام پوچھ گچھ کر رہے ہیں، 23 سالہ آریان کو ہفتہ کی رات ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے حراست میں لیا تھا۔آریان کا موبائل فون بھی ضبط کر لیا گیا ہے اور اس کی سکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ منشیات کے قبضے یا استعمال میں اس کے ملوث ہونے کے کوئی اشارےتو نہیں ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی