کورونا وائرس کی نئی قسم، کرکٹ میچ منسوخ

 

کورونا وائرس کی نئی قسم  ظاہر ہونے کی وجہ سے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والا ویمن ورلڈکپ کوالیفائر میچ بھی منسوخ کر دیا گیا

کورونا وائرس کی نئی قسم، کرکٹ میچ منسوخ

کورونا وائرس کی نئی قسم  ظاہر ہونے کی وجہ سے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والا ویمن ورلڈکپ کوالیفائر میچ بھی منسوخ کر دیا گیا۔

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث یورپین اور افریقی ممالک میں ایک بار پھر خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے اس نئے وائرس کو 'اومنی کرون' کا نام دیا گیا ہے۔

 آنلائن گیم کھیلنے میں مصروف دو لڑکے ٹرین کی زد میں آکر جانبحق

نئے وائرس کےباعث سری نکا اورویسٹ انڈیز کا ویمن ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائر میچ منسوخ کردیا گیاہے جبکہ تھائی لینڈ بمقابلہ امریکہ اور پاکستان بمقابلہ زمبابوے کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

 

واضح رہے کہ کوروناکی نئی قسم نے دنیا کو ایک بار پھر سے ڈرا دیا ہے جس کی وجہ سےدنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی ہیں اور پیٹرول کی قیمتیں بھی نیچے آ گری ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی