پستہ کے فوائد – اردو گلدستہ

 

پستہ کے فوائد

پستہ کے فوائد – اردو گلدستہ

پستہ سردیوں کا فروٹ ہے یا پھر ڈرائی فروٹ کہہ لیں اس کا مزاج گرم تر ہوتا ہے۔ یہ بے شمار قیمتی اجزاء کا خزانہ ہے۔ پستہ کوپر، میگنشیم،آئرن، زنک،سیلنیم،وٹامن Bکمپلیکس سمیت بہت سے اجزاء کا مجموعہ ہے۔کھانے میں اسکا ذائقہ بھی بہت کمال کا ہوتا ہے۔

نزلہ،زکام،کھانسی،گلے کی خراش وغیرہ میں پستہ کا استعمال بے حد مفید ہے۔ پستہ میں اخروٹ کے بعد سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس پایا جاتا ہے جو ہمیں بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

پستہ کے فوائد

اس کے علاوہ پستہ کے بے شمار فوائد ہیں

پستہ سے علاج

 کولیسڑول لیول کم کرتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں بھی مفید ہے۔

اس سے قبض دور ہوتی ہے۔

ایسے لوگ جو گوشت نہیں کھاتے وہ پروٹین کی کمی پوری کرنے کے لیے پستہ کو کھا سکتے ہیں ۔

پستہ کھانے سے شوگر لیول بھی کنڑول میں رہتا ہے۔

دل کو مضبوط کرتا ہے۔

دماغ کو طاقت دیتا ہے۔

بلغم کو دور کرتا ہے۔

 موٹاپا کم کرتا ہے جدید تحقیق کے مطابق پستہ کا استعمال کولیسڑول کم کرنے کیساتھ ساتھ خون میں بننے والے لوتھڑے یعنی Clot کو بھی ختم کرتا ہے۔

 پستہ کا روزانہ کا استعمال پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔بلکہ پھیپھڑوں کے کینسر اور ہمہ اقسام کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔

خواتین کے لیے پستہ بے حد مفید ہے۔

جلد کو پُر کشش بناتا ہے۔

بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کم کرتا ہے۔


پستہ کے فوائد



پستہ سے مردانہ طاقت میں اضافہ

پستہ میں موجود زنک اور سیلینم جیسے اجزاء مردوں کے لیے انتہائی مفید ہے اس سے قوت باہ میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔

حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں بھی اسکا استعمال کر سکتی ہیں اسکا کوئی نقصان نہیں ہے۔

پستہ کھانے کا طریقہ

تیس سے چالیس گرام تک پستہ آپ روزانہ کھا سکتے ہیں ۔ یہ تقریبا ایک چھوٹی مٹھی کے برابرہے۔

مزاج اور طبیعت کے مطابق استعمال کریں ۔

پستہ کھانے کا وقت

 پستہ کسی بھی وقت آپ کھا سکتے ہیں بہترین وقت عصر کے بعد کھائیں۔

احتیاطی تدابیر!

پستہ کو ہمیشہ بغیر نمک اور چینی کے استعمال کریں ۔

اسکو خریدتے وقت چھلکے سمیت خریدیں اس کا مغز آپ خود نکالیں۔

اعتدال کے ساتھ کھائیں ورنہ اس سے متلی،قے اور سوجن ہو سکتی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی